تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

عجیب الخلقت سمندری مخلوق سڑک پر آگئی، ویڈیو وائرل

چلی میں عجیب الخلقت اور بھاری جسامت والی سمندری مخلوق سڑک پر آگئی لوگ خوفزدہ ہونے کے بجائے اس کی مدد کو چلے آئے جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ ایک فیل ماہی (Eliphant seal) تھی جو چلی کے جنوبی پیٹاگونیائی علاقے میں سڑک پر آئی، پولیس کی جانب سے سڑک کو عام ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا اور تمام لوگ مذکورہ جانور کو تحفظ فراہم کرتے نظر آئے۔

رپورٹ کے مطابق پولیس اور چلی بحریہ کے اہلکار اس سمندری جانور کی مدد کے لیے مقامی رہائشیوں کے ساتھ شریک ہوئے جبکہ سڑک کو عام ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا تھا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہریوں نے سمندری جانور کو سڑک پر پریشان دیکھ کر اس کے اوپر بالٹیاں بھر کے پانی پھینکا، انسان تو انسان کتا بھی مدد کرنے والوں میں شامل ہوگیا اور مددگاروں کے ہجوم کے پاس بھاگتا رہا۔

ویڈیو بنانے والے لوکل ریڈیو اسٹیشن کے پریزینٹر کا کہنا تھا کہ ’میں ان تمام لوگوں کو بھی دیکھا جو مدد کررہے تھے اور اس کے دائرے میں ترپال کا استعمال کررہے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ فیل ماہی کو سمندر میں واپس چھوڑ دیا گیا ہے، مقامی لوگوں نے جو کام کیا وہ ناقابل یقین رہا، اسے باکس کا احاطہ دیا گیا ہے تاکہ وہ آرام کرسکے کیونکہ وہ کافی تھک چکی ہے۔

چلی بحریہ کے عہدیدار نے بتایا کہ تحفظ کے لیے رضاکار اپنی پلاسٹک کی چادر لے کر آئے، میں ان رضاکاروں سمیت مقامی کمیونٹی کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

Comments

- Advertisement -