جمعہ, جنوری 23, 2026
اشتہار

جنگلی ہاتھی نے معمر خاتون کو موت کے گھاٹ‌ اتار دیا

اشتہار

حیرت انگیز

امروہہ: بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے ضلع امرویہ کے علاقے بانگھو گڑھ میں جنگلی ہاتھی نے حملہ کر کے معمر خاتون کو موت کی نیند سلادیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مدھیہ پردیش کے ضلع اومریا کے علاقے باندھو گڑھ کے ٹائیگر ریزور کے پنپتھا کور میں جنگلی ہاتھی نے پچاس سالہ خاتون پر حملہ کیا۔

خاتون حملے کے نتیجے میں شدید زخمی ہوئیں اور موقع پر ہی دم توڑ گئیں، انہیں جب اسپتال پہنچایا گیا تو ڈاکٹرز نے موت کی تصدیق کی۔

رپورٹ کے مطابق ٹائیگر ریزرو کے پنپتھا انکلیو میں میاں بیوی لکڑیاں کاٹنے کے لیے پہنچی تو وہاں پر موجود جنگلی ہاتھی کو خطرہ محسوس ہوا تو اُس نے اچانک حملہ کردیا۔

مرد نے بھاگ کر اپنی جان بچائی مگر خاتون متالی کیوٹ موضع ہردی اُس کی زد میں آگئیں، جنہیں ہاتھی نے ٹکریں ماریں اور پیروں تلے روندا۔

واقعے کے بعد محکمہ جنگلات کا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچا جس نے لاش کو قبضے میں لینے کے بعد اسے ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا۔

پوسٹ مارٹم کا عمل مکمل ہونے کے بعد محکمہ جنگلات کے حکام نے لاش اہل خانہ کے حوالے کردی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں