تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ایلون مسک نے ٹرمپ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی بحالی کیلیے صارفین سے رائے مانگ لی

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ بحال کرنے کے لیے صارفین سے رائے طلب کرلی۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق جمعہ کے روز ایلون مسک نے ٹوئٹر پر پول کے ذریعے صارفین سے پوچھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے معطل اکاؤنٹ کو بحال کیا جائے یا نہیں؟

پول کے ابتدائی نتائج کے مطابق تقریباً 60 فیصد صارفین نے سابق امریکی صدر کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بحال کرنے کی حمایت کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: بلیو ٹک: امریکی مصنف نے ایلون مسک کو آڑے ہاتھوں لے لیا

ایلون مسک نے پول کے ساتھ ایک لاطینی کہاوت بھی تحریر کی جس کا مطلب ہے: ’لوگوں کی آواز خدا کی آواز ہوتی ہے۔‘

ٹوئٹر پر پول کے لیے ووٹنگ 24 گھنٹے تک جاری رہی۔

ایلون مسک نے مئی میں کہا تھا کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر عائد پابندی کو ہٹا دیں گے۔

سابق امریکی صدر کا اکاؤنٹ گزشتہ سال امریکی کیپیٹل ہل پر حملے کے بعد معطل کیا گیا تھا۔ ان پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنی ٹوئٹس سے لوگوں میں اشتعال پیدا کیا۔

ٹوئٹر خریدنے کے بعد ایلون مسک کی جانب سے کہا گیا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے اکاؤنٹ سے متعلق فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ نے حال ہی میں کچھ ایسے متنازع اکاؤنٹس کو دوبارہ بحال کر دیا ہے جو ماضی میں معطل کیے گئے تھے۔

ایلون مسک نے ٹوئٹر 44 بلین ڈالرز میں خریدا ہے۔ انہوں نے مالک بنتے ہی اعلیٰ عہدوں پر بیٹھے کچھ ملازمین کو برطرف کر دیا اور پھر بلیو ٹک والے اکاؤنٹس سے وصول کرنے کا فیصلہ کیا جس پر زیادہ تر لوگ تنقید کر رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -