تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ایلون مسک کو ٹوئٹر کے خلاف عدالتی جنگ میں اہم کامیابی مل گئی

عدالت نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کو ہدایت کی ہے کہ وہ دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کو صارفین ڈیٹا کے کچھ حصے تک رسائی فراہم کرے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مقامی عدالت کے جج نے ٹیسلا کے بانی کی جانب سے ٹوئٹر کے مکمل ڈیٹا تک رسائی دینے کی درخواست کو مسترد کردیا تھا تاہم جج نے سوشل میڈیا نیٹ ورک کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایلون مسک کو ڈیٹا کے کچھ حصے تک رسائی فراہم کرے۔

مقدمے کی سماعت کرنے والی جج نے ٹوئٹر کو حکم دیا ہے کہ وہ 2021 کی چوتھی سہہ ماہی میں جانچ پڑتال کیے جانے والے 9 ہزار سے زیادہ اکاؤنٹس کا ڈیٹا ایلون مسک کے حوالے کرے تاکہ پلیٹ فارم میں اسپام اکاؤنٹس کی تعداد کا تعین کرسکے۔

ٹوئٹر کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا تھا کہ 2021 کی چوتھی سہ ماہی کے دوران جو جانچ پڑتال کی گئی تھی اس کا ڈیٹا اب موجود نہیں اور اسے دوبارہ تیار کرنے میں 2 ہفتے لگ سکتے ہیں، جس پر جج نے کمپنی کو ڈیٹا فراہم کرنے کے لیے 2 ہفتوں کی مہلت دے دی ہے۔

خیال رہے کہ ایلون مسک کے وکلا نے ٹوئٹر کے 20 کروڑ سے زیادہ اکاؤنٹس کے ڈیٹا تک رسائی کی درخواست کی تھی جس کو مسترد کردیا گیا۔

یاد رہے کہ ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر خریدنے کے معاہدے سے دستبرداری کے بعد مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ نے دنیا کے امیر ترین شخص کے خلاف معاہدے کی خلاف ورزی کا مقدمہ دائر کر رکھا ہے۔

Comments

- Advertisement -