جمعرات, جون 6, 2024
اشتہار

ایلون مسک کی روس یوکرین جنگ سے متعلق پیشگوئی؟

اشتہار

حیرت انگیز

عالمی بزنس ٹائیکون اور ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے روس یوکرین میں جاری جنگ سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے اس میں روس کی فتح کی پیشگوئی کی ہے۔

ایلون مسک جو گزشتہ سال ٹوئٹر کی ملکیت حاصل کرنے کے بعد سے کسی نہ کسی حوالے سے مسلسل خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں اور حالیہ دنوں میں تھریڈز سے مسابقت اور قانونی جنگ کے حوالے سے خبریں بھی زیر گردش ہیں ایسے میں انہوں نے عالمی سیاست پر اظہار خیال کرکے سب کو چونکا دیا ہے۔

ایلون نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ روس یوکرین میں جاری اپنی فوجی مہم میں غالب آنے کے لیے اچھی پوزیشن پر ہے کیونکہ اس کی افرادی قوتاور زمینی رابطہ اس کو سبقت دلاتا ہے۔

- Advertisement -

مسک نے اس حوالے سے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس جنگ میں یوکرین اور اس کے اتحادی ممالک روس سے زمین کا ایک ٹکڑا بھی حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں اور روس یوکرین سے تقریباً 4:1 پوائنٹس سے آگے ہے۔ اگر روس یوکرین جنگ میں جانی نقصان برابر ہو بھی جائے تب بھی روس یہ جنگ جیت لے گا۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر یوکرین کی کارروائی بھاری جانی نقصان کے ساتھ ناکام ہو جاتی ہے، تو روسی جوابی حملہ کرکے بہت زیادہ یوکرینی علاقے پر قبضہ کر لے گا۔

واضح رہے گزشتہ سال روسی صدر ولادیمیر پوتن نے ملک کی مسلح افواج کا حجم 20 لاکھ سے زیادہ کرنے کے حکم نامے پر دستخط کیے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں