اشتہار

غیرملکی طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: غیرملکی چارٹرڈ جہاز نے ری فیولنگ کے لیے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فلپائن کے چارٹرڈ طیارے نے کراچی ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی، یہ طیارہ فلپائن سے اڑان بھر کے خلیجی ممالک جا رہا تھا۔

ایئرپورٹ ذرایع کے بتایا کہ طیارہ ری فیولنگ کے لیے کراچی ایئرپورٹ پر اترا۔

- Advertisement -

ذرایع کا کہنا تھا کہ ری فیولنگ پر فلپائنی چارٹرڈ طیارہ خلیجی ممالک کے لیے روانہ ہوگا، شہرقائد کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ری فیولنگ کا عمل جاری ہے۔

بھارت سے آنے والے طیارے کی اسلام آباد میں ایمرجنسی لینڈنگ

خیال رہے کہ دنیا بھر میں ایمرجنسی کی صورت طیارہ کسی بھی ملک اجازت کے بعد لینڈ کرتا ہے۔

اس سے قبل بھی متعدد بار جہاز ہنگامی صورت حال کے سبب لینڈ کرتے رہے ہیں۔ رواں سال مئی میں بھارتی ریاست نیو دہلی سے آنے والے طیارے نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی تھی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ طیارے نے فیولنگ کے لیے اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں