18.7 C
Dublin
اتوار, مئی 12, 2024
اشتہار

ایمرجنگ ایشیا کپ فائنل میں آج پاک بھارت ٹاکرا ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

ایمرجنگ ایشیا کپ فائنل آج کھیلا جائے گا کرکٹ کی دو سپر طاقتیں پاکستان اور بھارت ٹرافی کے لیے کولمبو میں ٹکرائیں گی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چھوٹوں کا بڑا مقابلہ پاک بھارت ٹاکرے میں ہوگا۔ ایمرجنگ ایشیا کپ کا فائنل میں آج روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں دوپہر ڈیڑھ بجے مدمقابل آئیں گی۔ آخری معرکے سے قبل پاک بھارت کپتانوں کا ٹرافی کے ساتھ فوٹو شوٹ ہوا۔

پاکستان اپنے اعزاز کے دفاع کا عزم لیے میدان میں اترے گا تو بھارت کی ٹیم 2013 کے بعد ٹرافی اٹھانے کی کوشش کرے گی۔

- Advertisement -

اس سے قبل سیمی فائنل میں شاہینز نے میزبان سری لنکا کو چت کیا تھا جب کہ بھارتی ٹیم موجودہ ایونٹ میں ناقابل شکست ہے جس نے راؤنڈ کے تمام میچز جیتنے کے ساتھ سیمی فائنل میں بنگلہ دیش کو ہرایا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں