تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

ایمریٹس کا سعودی عرب کے لیے پروازیں شروع کرنے کا اعلان

دبئی: ایمریٹس ایئرلائن نے سعودی عرب کے لیے 11 ستمبر سے پروازیں شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق ایمریٹس کا یہ اعلان مملکت کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے ساتھ اپنی سرحدیں کورونا کے خطرات کم ہونے کے بعد کھولنے کے فیصلے کے بعد سامنے آیا۔

ایمریٹس کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے لیے ہفتہ وار 24 پروازیں چلائی جائیں گی، ریاض، جدہ، دمام کے لیے روزانہ اور مدینہ کے لیے ہفتے میں تین پروازیں چلائی جائیں گی۔

مزید پڑھیں: ایمریٹس ایئرلائن نے ٹکٹوں میں رعایت دے دی

اعلامیے کے مطابق ریاض کے لیے 16 ستمبر کے بعد روزانہ دو پروازیں چلائی جائیں گی۔

دوسری جانب فلائی دبئی نے بھی سعودی عرب کے لیے 12 ستمبر سے پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

فلائی دبئی کے ترجما نکا کہنا ہے کہ ریاض، جدہ اور دمام کے بین الاقوامی ہوائی اڈوں کے لیے دبئی سے فلائی دبئی کی یومیہ پروازیں 12 ستمبر سے شروع کردی جائیں گی۔

Comments

- Advertisement -