ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

ٹوکیو اولمپکس: آسٹریلوی خاتون ایتھلیٹ نے تاریخ رقم کردی

اشتہار

حیرت انگیز

ٹوکیو: ٹوکیو اولمپکس کا میلہ جاری وساری ہے،ایسے میں آسٹریلوی ایتھلیٹ نے تاریخ رقم کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی خاتون پیراک ایما میکوئن نے ٹوکیو اولمپکس میں مسلسل سات میڈلز جیت کر تاریخ رقم کردی، اس کے ساتھ ہی آسٹریلوی خاتون پیراک اولمپکس کی تاریخ میں دوسری کامیاب خاتون اولمپک ایتھلیٹ بنی ، جنہوں نے یہ اعزاز اپنے نام کیا۔

ایما میکوئن سے قبل انیس سو باون میں روس کی جمناسٹ ماریا نے سات میڈلز جیتے تھے۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں:اولمپکس میں ناکامی کے شکار ممالک کی فہرست

ایما میکوئن مجموعی طور پر گیاری اولمپک میڈلز جیت چکی ہیں، اس کے ساتھ ہی وہ آسٹریلیا کی جانب سے اولمپکس گیمز میں زیادہ گولڈ میڈلز جیتنے والی ایتھلیٹ بھی بنی، اس موقع پر ایما میکوئن نے کہا کہ یہ میرے لیے اعزاز کی بات، مجھے سب نے سپورٹ کیا۔

دوسری جانب میڈل ٹیبل پر چین کی پوزیشن مستحکم ہوتی جارہی ہے جن کے ایتھلیٹس نے مزید 5 گولڈ میڈل جیت کر 32 طلائی تمغوں کے ساتھ پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہوئی ہے جبکہ امریکا 24 گولڈ میڈل کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، جاپان 19 گولڈ میڈلز کے ساتھ تیسرے نمبر پر براجمان ہیں، آسٹریلیا کا چوتھا نمبر ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں