ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

عماد عرفانی کی دلچسپ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عماد عرفانی کی بندروں کو کھانا کھلانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار عماد عرفانی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر بندروں کو کھانا کھلانے کی ویڈیو شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عماد عرفانی بندروں کو ’بھٹے‘ کھلا رہے ہیں اس دوران ایک بندر نے ان کے ہاتھ سے ایک بھٹہ لیا اسے تھوڑا سا کھایا اور دوسرا بھٹہ چھین کر بھاگ نکلا۔

اداکار نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ ’مجھے یہ سب چاہیے۔‘

اداکار کی ویڈیو کو اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں اور صارفین کی جانب سے ان کے اقدام کو بھی سراہا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ عماد عرفانی نے چند ماہ قبل اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’جلن‘ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا مداحوں کی جانب سے ان کی اداکاری کو پسند کیا گیا تھا، ڈرامے میں ان کے ہمراہ منال خان، اریبہ حبیب ودیگر نمایاں تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں