تازہ ترین

کوئٹہ: تفتان جانیوالی بس سے اغوا کیے گئے 9 مسافر قتل

کوئٹہ:نوشکی کے قریب تفتان جانیوالی بس سے اغوا کیے...

بہاولنگر واقعے کی مشترکہ تحقیقات ہوں گی، آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ بہاولنگر...

عیدالفطر پر وفاقی حکومت نے عوام کو خوشخبری سنا دی

اسلام آباد: عیدالفطر کے موقع پر وفاقی حکومت نے...

ایشیائی بینک نے پاکستان میں مہنگائی میں کمی کی پیشگوئی کر دی

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں آئندہ مالی سال...

سنگدل شخص نے بیوی اور 7 بچوں کو قتل کر دیا

پنجاب کے علاقے مظفر گڑھ میں اجتماعی قتل کا...

عمران ہاشمی کا فلم ’جنت‘ کے پروپوزل سین سے متعلق حیران کن انکشاف

ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار عمران ہاشمی نے فلم ’جنت‘ کے مشہور پروہوزل سین سے حقیقی زندگی کا تعلق بتا کر مداحوں کو حیران کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران ہاشمی نے 2008 میں ریلیز ہونے والی فلم ’جنت‘ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا جبکہ اداکارہ سونل چوہان ان کے ساتھ جلوہ گر ہوئی تھیں۔

فلم کا وہ سین کافی مشہور ہے جس میں عمران ہاشمی بیچ سڑک پر اپنی گاڑی سے اتر کر سونل چوہان کو پروپوز کرتے ہیں۔ اس میں اداکار نے اپنی ذاتی گاڑی کا استعمال کیا تھا۔

متعلقہ: اہلیہ مجھ سے علیحدگی کے بارے میں سوچ رہی ہیں، عمران ہاشمی

عمران ہاشمی نے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ مشہور پروپوزل سین ’نو کار نو پیار‘ میرے دل کے بہت قریب ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس میں، میں نے اپنی ذاتی گاڑی ہونڈا ایکارڈ کا استعمال کر کے گرل فرینڈ کو متاثر کرنے کی کوشش کی تھی۔

بالی وڈ اداکار نے بتایا کہ میں نے فلم سے قبل حقیقی زندگی میں اہلیہ کو پروپوز کرنے کیلیے اسی کار کا استعمال کیا تھا۔

انٹرویو میں عمران ہاشمی نے ’جنت 3‘ کا حصہ بننے کی خواہش کا بھی اظہار کیا جس کا مقصد فرنچائز کو آگے بڑھانا ہے۔

متعلقہ: عمران ہاشمی نے ’ڈان 3‘ کا حصہ ہونے کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

انہوں نے کہا کہ میں فلم کا حصہ ہونا پسند کروں گا، مہیش اور مکیش بھٹ کو فلم کیلیے ایک بار پھر اکٹھا ہونا پڑے گا جو میں بدقسمتی سے ہوتا ہوا نہیں دیکھ رہا۔

Comments

- Advertisement -