The news is by your side.

Advertisement

حکومتی منصوبے توانائی بحران کے حل کے لیے ناکافی قرار

پاکستان اکانومی واچ نے حکومتی منصوبوں کو توانائی بحران کے حل کے لیے ناکافی قرار دے دیا۔

پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ توانائی کا بحران کم کرنے کے لیے مختص فنڈ کو نمائشی منصوبوں پر لگانا ملک و قوم سے زیادتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قدرتی گیس کی درآمد کے لیے پائپ لائنوں کی تعمیر اور دیگر معاملات کے لیے درکار فنڈز کا انتظام کرنے کے لیے گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ ٹیکس عائد کیا گیا تھا جس پر گیس کے صارفین نے بھرپور احتجاج کیا مگر اسے واپس نہیں لیا گیا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں