تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

شادی کے 20 سال بعد منگنی کی انگوٹھی کے بارے میں عجیب و غریب انکشاف

نیویارک: امریکا سے تعلق رکھنے والی خاتون کو شادی کے بیس سال بعد منگنی کی قیمتی انگوٹھی کے حوالے سے ایسی حقیقت معلوم ہوئی کہ وہ سر پکڑ کر بیٹھ گئیں۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا سے تعلق رکھنے والی خاتون ٹیچر کو اُن کے طالب علموں نے ہیرے کی جانچ کرنے والی مشین تحفے میں دی جس کو گھر لانے کے بعد انہوں نے اپنی منگنی کی انگوٹھی چیک کرنے کا پروگرام بنایا۔

خاتون نے  بتایا کہ شوہر کی جانب سے 20 سال قبل دی جانے والی انگوٹھی کا ہیرا جب مشین کے سامنے رکھا تو انکشاف ہوا کہ یہ اصلی نہیں بلکہ نقلی ہے۔

امریکا کی خاتون ٹیچر ہیرے کے حقیقت جاننے کے بعد غصے سے آگ بگولہ ہوئیں اور انہوں نے گھر آنے کے بعد اپنے شوہر سے انگوٹھی کے حوالے سے جاننے کی کوشش کی جس پر دونوں میں جھگڑا ہوگیا۔

خاتون کا کہنا تھا کہ ’میری شادی کو بیس سال کا عرصہ گزر گیا، منگنی کے بعد سے یہ انگوٹھی میں مستقل پہنتی ہوں اور مجھے کبھی اس بات کا اندازہ نہیں ہوا کہ شوہر نے میرے ساتھ دھوکا کیا‘۔

خاتون نے بتایا کہ میں نے اپنے طالب علموں کی مشین کو غلط قرار دیا مگر جب اسے لیبارٹری سے چیک کروایا تو معلوم ہوا کہ انگوٹھی میں ہیرے کی جگہ جڑا ہوا ہیرہ دراصل شیشہ تھا۔

انہوں نے جہاں اپنے شوہر پر تنقید کی وہیں طالب علموں کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ ’میرے طالب علم اگر یہ ڈیوائس نہ دیتے تو میں اس انگوٹھی کو زندگی بھر قیمتی ہی سمجھتی رہتی اور شوہر کے جھوٹ کا کبھی علم نہیں ہوتا۔

خاتون کی اس ویڈیو پر سیکڑوں صارفین نے مختلف تبصرے کیے۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’اگر یہ انگوٹھی شیشے کی ہوتی تو اس کی آواز بہت مختلف ہوتی‘۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ ’شاید اب اس شادی کا اختتام ہوجائے’ جبکہ تیسرا تبصرہ یہ تھا کہ ’آخر آپ کو بیس سال بعد انگوٹھی کا ہیرا چیک کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی‘۔

Comments

- Advertisement -