جمعرات, مئی 23, 2024
اشتہار

بھارت میں انگلینڈ کے شائقین کرکٹ پانی کو ترس گئے

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں انگلینڈ کے شائقین کرکٹ پانی کو ترس گئے پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن انگلش فینز سے پانی کی بوتلیں لے لی گئیں۔

بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کل سے حیدرآباد دکن میں ٹیسٹ سیریز کا آغاز ہو گیا ہے۔ تاہم پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز ہی بھارت نے میزبانی کے تمام اصول بالائے طاق رکھتے ہوئے مہمان شائقین کرکٹ کو پانی کو بھی ترسا دیا۔

حیدرآباد ٹیسٹ کے پہلے روز گراؤنڈ میں میچ دیکھنے کے لیے آنے والے انگلش شائقین کرکٹ سے پانی کی بوتلیں لے لی گئیں جب کہ گراؤنڈ میں بھی پانی دستیاب نہیں تھا۔

- Advertisement -

اس طرح سے پانی کی بوتلیں واپس لینے جانے پر انگلینڈ کے حامی شائقین کرکٹ حیران اور پریشان ہو گئے جب کہ مقامی میڈیا کے مطابق تمام دن پانی نہ ملنے کی وجہ سے کئی تماشائیوں کو ڈی ہائیڈریشن کا سامنا کرنا پڑا۔

اسٹیڈیم میں ایسے مناظر بھی دیکھنے میں آئے کہ شدید پیاسے شائقین کرکٹ کھانے کے استعمال شدہ برتنوں میں گراؤنڈ کے قریب موجود فوارے سے پانی بھر کر پیاس بجھانے کی کوشش کرتے رہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں