اتوار, جون 16, 2024
اشتہار

ورلڈ کپ میں انگلینڈ کی چھوٹی ٹیموں سے مسلسل چوتھی شکست

اشتہار

حیرت انگیز

دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو گزشتہ روز افغانستان نے اپ سیٹ شکست سے دوچار کیا انگلش ٹیم کی میگا ایونٹس میں چھوٹی ٹیموں سے یہ مسلسل چوتھی شکست ہے۔

کرکٹ کے سب سے بڑے میلے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 میں گزشتہ روز دفاعی چیمپئن انگلینڈ کمزور ٹیم افغانستان سے اپ سیٹ شکست سے دوچار ہوا۔ افغانستان کی جانب سے دیے گئے 285 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم 215 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

تاہم انگلش ٹیم اور اپ سیٹ کا پرانا رشتہ ہے اور انگلینڈ کی ٹیم مسلسل چار ورلڈ کپ میں چھوٹی ٹیموں سے ہار رہی ہے۔ 2011 سے 2023 تک اس تسلسل سے لگتا ہے کہ انگلش ٹیم نے چھوٹی ٹیموں سے ہارنا اپنی عادت بنا لیا ہے۔

- Advertisement -

انگلینڈ ورلڈ کپ میں فیورٹ کے طور پر داخل ہوتے ہیں لیکن چھوٹی ٹیموں سے ہار کر سب کو حیران کر دیتے ہیں۔

انگلش ٹیم اور اپ سیٹ شکست کے درمیان چولی دامن کا ساتھ 2011 کے ورلڈ کپ میں اس وقت شروع ہوا جب انگلینڈ کو آئرلینڈ سے شرمناک شکست ہوئی۔ انگلینڈ کی جانب سے 327 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آدھی آئرش ٹیم 111 رنز پر پویلین لوٹ چکی تھی تاہم کیون اوبرائن نے فتح کو انگلینڈ کے جبڑوں سے چھین لیا۔

ورلڈ کپ 2015 میں بنگلہ دیش نے انگلینڈ کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے ابتدائی راؤنڈ میں ہی میگا ایونٹ سے ہی باہر کر دیا اور خود کوارٹر فائنل کے لیے جگہ بنائی۔

عالمی کپ 2019 میں سری لنکا اور انگلینڈ ٹکرائیں تو کسی نے نہ سوچا تھا کہ انگلش شیر اپنے ہی ہوم گراؤنڈ پر سری لنکا سے ہار جائیں گے۔

ٹی 20 کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا میچ، 64 نو بالز، کئی حیران کن ریکارڈز بھی بن گئے

اب ورلڈ کپ 2023 آیا لیکن انگلش ٹیم کی اپنے مداحوں کو سرپرائز دینے کی عادت ختم نہ ہوئی۔ انگلینڈ جو دفاعی چیمپئن کے طور پر میگا ایونٹ میں شریک ہے۔ افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ سے شرمناک شکست سے دوچار ہوچکا تھا کہ گزشتہ روز افغانستان نے اسے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں