اشتہار

اگرآج ہدف حاصل کرلیتے تو اچھا ہوتا، انگلش اسپنرریحان احمد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: کراچی ٹیسٹ میں پاکستان کی بیٹنگ لائن تباہ کرنے والے انگلش اسپنر ریحان خان کا کہنا ہے کہ آج ہدف حاصل کرلیتے تو اچھا ہوتا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی ٹیسٹ میں تیسرے دن کے اختتام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے انگلش اسپنر ریحان احمد نے کہا کہ دوسری اننگز میں پانچ وکٹٰیں لینا بہت اچھا لگ رہا ہے، یہ وکٹ کافی سلو تھی، ہم نے اپنے پلان کے تحت بولنگ کرائی۔

بابراعظم کی وکٹ لینے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر ریحان احمد کا کہنا تھا کہ وکٹ وکٹ ہوتی ہے، چاہے بابراعظم کو آؤٹ کروں یا کسی اور کو۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: شاداب خان ’سپرمین‘ بن گئے، شاندار کیچ کی ویڈیو وائرل

انگلش بیٹنگ لائن پر بات چیت کرتے ہوئے ریحان احمد نے کہا کہ ہم اسی طرح بیٹنگ کرتے ہیں، کوئی خاص پلان نہیں تھا، انہوں نے کہا کہ آج ہدف حاصل کرلیتے تو اچھا ہوتا۔

واضح رہے کہ انگلش اسپنر ریحان احمد نے کراچی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں پاکستان کے خلاف 14.5 اوور میں 48 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں اور پاکستان کی بیٹنگ لائن تباہ کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

ادھر انگلینڈ کو کراچی ٹیسٹ جیتنے کے لئے مزید 55 رنز درکار ہے جبکہ اس کی 8 وکٹیں باقی ہیں، کراچی ٹیسٹ میں انگلش ٹیم کی فتح پر پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کی خفت کا سامنا کرنا پڑے گا۔

یہی نہیں ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کے بعد پاکستان کے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن کے فائنل تک رسائی کا امکان ختم ہوجائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں