اشتہار

سینٹرل جیل پشاور میں داخلے پر مکمل پابندی عائد

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کے باعث سینٹرل جیل پشاور میں عام افراد کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پشاور کی سینٹرل جیل میں داخلے پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے جس کے باعث قیدیوں سے ملاقات کے لیے آنے والے شہری ان سے ملاقات کیے واپس لوٹ گئے ہیں۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک اور سیکیورٹی خدشات کے باعث سینٹرل جیل کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے کیونکہ جیل میں اس وقت سینکڑوں حساس قیدی موجود ہیں۔

- Advertisement -

صرف سیٹرل جیل ہی نہیں بلکہ اس سے منسلک مینٹل اسپتال میں بھی داخلے کی اجازت نہیں ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ جیل کے باہر اور اندر ہر قسم کی نقل وحرکت کی نگرانی کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک کے دوسرے دن آج صوبہ خیبرپختونخوا میں گرفتاریاں دی جائیں گی۔

جیل بھرو تحریک کے لیے جہاں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کی تیاریاں مکمل ہیں وہیں نگراں حکومت اور انتظامیہ نے بھی اپنے انتظامات مکمل کر رکھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں جیل بھرو تحریک کے قیدیوں کی تواضع کن کھانوں سے کی جائیگی؟

اس حوالے سے خیبرپختونخوا نگراں حکومت کے وزیر جیل خانہ جات کا بیان بھی سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی کے قیدیوں کی جیل میں کن کھانوں سے تواضع کی جائیگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں