اشتہار

خوفناک ویڈیو : جسے دیکھ کر کپکپی طاری ہوجائے، بچے نہ دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

عمارتوں کی چھتوں پر چھلانگیں لگانے کا کھیل "ایپک پارکور” ایسا خطرناک کھیل ہے کہ جس میں جان جانے کے بہت زیادہ امکانات ہوتے ہیں، اگر موت نہ بھی آئے تو ہاتھ پاؤں ٹوٹنے سے معذوری زندگی بھر کا روگ بن جاتی ہے۔

آج ہم ایک ایسی ہی ویڈیو لے کر حاضر ہوئے ہیں جس میں ایک انتہائی خوفناک قسم کا ایڈونچر دکھایا گیا ہے، اس کھیل کو "ایپک پارکور” کہتے ہیں۔

اس ویڈیو میں اونچی عمارتوں کی چھتوں پر تین آدمیوں کو دکھایا گیا ہے جو ایک جگہ سے دوسری جگہ چھلانگ لگا رہے ہیں اور وہ بھی بغیر کسی حفاظتی سامان کے۔ اس کھیل میں وہ رکے بغیر مسلسل تیز تیز چلتے ہوئے دیواروں پر کودتے اور پھلانگتے ہیں اور ایک عمارت سے دوسری عمارت پر پہنچ جاتے ہیں۔

- Advertisement -

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ویڈیو دیکھنے والے صارفین کا دل بھی اس خوف اور حیرت سے دھڑک جاتا ہے کہ اگر وہ سینکڑوں فٹ کی اس اونچائی سے گرگئے تو ان کا بچنا ناممکن ہے۔

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو ہزاروں صارفین نے دیکھا اور دلچسپ تبصرے کیے ایک صارف کا کہنا تھا کہ یہ منظر مجھے سال 2006 کی جیمز بانڈ کی فلم کیسینو رائل کی یاد دلارہا ہے جس میں ڈینیئل کریگ نے 007 میں پہلی بار اداکاری کی تھی۔

ایک صارف نے کہا کہ اسے دیکھ کر مجھ پر کپکپاہٹ ہو رہی ہے، تو کسی نے کہا کہ مجھے مجھے یہ دیکھ کر پریشانی ہورہی ہے کہ کیا یہ واقعی اصلی ہے؟؟

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں