تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کرونا کے تیزی بڑھتے کیسز، ترک صدر نے ناکامی کااعتراف کرلیا

استنبول: ترک صدر رجب طیب اردوان نے اپنی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی کو کرونا سے جنگ لڑنے میں مشکلات کا سامنا پڑ رہا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہفتے کے روز استنبول میں پریس سے گفتگو کرتے ہوئے رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ ترکی کو کرونا کے معاملے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’ہم کو کرونا کے خلاف جنگ میں کچھ مقامات پر شکست کھا رہے ہیں لیکن حکومت اپنے شہریوں کو بچانے کے لیے پر امید ہے، ہم نے حفظان صحت، ماسک اور سماجی فاصلے پر توجہ مرکوز کی ہوئی ہے‘۔

مزید پڑھیں: کرونا وائرس، ترک وزیر نے عوام کو خبردار کردیا

اُن کا کہنا تھا کہ کرونا کی وجہ سے معیشت کو بھی بہت سے چیلنجز درپیش ہیں مگر ہم اپنی معیشت کو آئندہ چھ میں مستحکم کرلیں گے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل ترک حکومت نے لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کرتے ہوئے شہریوں کو اندرونِ شہر سفر کی اور تاجروں کو کاروبار کھولنے کی اجازت دی تھی، اس کے ساتھ ہی ہفتے اتوار کو شہریوں کو گھر سے باہر نکلنے کی بھی اجازت دی گئی تھی۔

یکم جون کو ملنے والی اجازت کے بعد ترکی میں یومیہ بنیادوں پر کرونا کے 1600 سے زائد کیسز رپورٹ ہونا شروع ہوئے جس کے بعد حکومت نے ایک بار پھر ایمرجنسی نافذ کردی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: کرونا دوا سے متعلق رجب طیب اردوان کا بڑا اعلان

ترک صدر کا کہنا تھا کہ ’چند دنوں میں کرونا کے کیسز کی تعداد تشویشناک حد تک بڑھ گئی ہے، یہ اس بات کی نشانی ہے کہ وبا کے معاملے میں ہمیں شکست کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور ہم اس جنگ میں کمزور پڑتے جارہے ہیں‘۔

Comments

- Advertisement -