اشتہار

صدر اردوان کی آیا صوفیا سے انتخابی مہم کا اختتام

اشتہار

حیرت انگیز

ترک صدر رجب طیب اردوان ملک کی تاریخی و ثقافتی عمارت آیا صوفیہ میں انتخابی مہم کا اختتام کریں گے۔

صدر رجب طیب ایردوان اس اتوار کو ہونے والے انتخابات کے لیے اپنی آخری مہم کا جلسہ ہفتے کے روز استنبول کی آیا صوفیہ گرینڈ مسجد میں مغرب کی نماز کے ساتھ کریں گے۔

ایردوان اپنے اقتدار کے 21 ویں سال میں صدارتی اور پارلیمانی دونوں انتخابات میں ایک اور کامیابی حاصل کرنے کے خواہاں ہیں، مہم کا دورانیہ ختم ہونے سے قبل وہ شہریوں سے عوامی ملاقاتیں بھی کریں گے۔

- Advertisement -

انتخابی مہم کے سلسلے میں ہفتے کے روز، وہ عمرانی، سانکاکٹیپ اور بیوگلو اضلاع میں شہریوں سے ملاقاتیں کریں گے۔

ترکیہ انتخابات میں اہم موڑ، طیب اردوان کیخلاف ’نئی چال‘

اتوار14 مئی کو وہ ترکی کے 13ویں صدر اور پارلیمنٹ کے 600 اراکین کو منتخب کرنے کے لیے ملک بھر میں 61 ملین دیگر افراد کے ساتھ اپنا ووٹ بھی کاسٹ کریں گے۔

ترک عدالت نے 2020 میں استنبول کے تاریخی ورثے آیا صوفیہ کی میوزیم حیثیت ختم کرتے ہوئے مسجد میں تبدیل کرنے کا فیصلہ سنایا تھا۔

اس تاریخی عمارت کو 1934 میں ترک سیکولر ریاست کی بنیاد رکھنے والے حکمران کمال اتاترک نے اپنے دورے اقتدار کی ایک دہائی کے بعد میوزیم بنا دیا تھا۔

عدالتی فیصلے کے بعد ترک صدر رجب طیب اردوان نے آیا صوفیا کو میوزیم سے مسجد میں تبدیل کرنے کے صدارتی حکم نامے پر دستخط کیے جس کے بعد آیا صوفیا کی میوزیم کی حیثیت ختم ہوگئی اور اس کا کنٹرول ترکی کے محکمہ مذہبی امور نے سنبھال لیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں