اشتہار

آذر بائیجانی صدر نے کمال کردیا، ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

باکو: آذربائیجان کے صدر نے ترک صدر کا چیلنج قبول کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ترک صدر طیب اردوان آذربائیجان کے سرکاری دورے پر ہیں، جہاں انہوں نے آذربائیجان کے ہم منصب کے ساتھ مل کر ترک کمپنیوں کے تعاون سے تعمیر کردہ زنگیلان بین الاقوامی ہوائی اڈے کا افتتاح کیا۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ اردوان زنگیلان بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترنے والے پہلے غیر ملکی سربراہ ہیں، آذربائیجان کا یہ علاقہ دو ہزار بیس کاراباخ تنازعہ کے دوران آرمینیا سے دوبارہ حاصل کیے گئے علاقوں میں دوسرا ہوائی اڈہ ہے۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں:  بھارت آزادی صحافت کا احترام کرے، امریکا

ترک صدر کے دورے پر ترکی اور آذربائیجان کے درمیان تعلقات کا تمام جہتوں میں جائزہ لیا جائے گا، اور تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر دونوں صدور کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا، طیب اردوان نے اپنے ہم منصب کو ویٹ لفٹنگ کا چیلنج دیا جسے انہوں نے بخوشی قبول کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں