اشتہار

پی ایس ایل پریزینٹر ایرن ہالینڈ کے لاہور کے تاریخی مقامات کے سیر سپاٹے

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان سپر لیگ کی آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی پریزینٹر ایرن ہالینڈ نے فراغت کے لمحات لاہور کے تاریخی مقامات کے سیر سپاٹے کرتے گزارے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی پریزینٹر ایرن ہالینڈ نے پی ایس ایل کے پلے آف مرحلے کے دوران ملنے والے فراغت کے لمحات کی مصروفیات ڈھونڈ لی اور ان لمحوں کو لاہور کے تاریخی مقامات کے سیر سپاٹے کرکے یادگار بنا لیا۔

ایرن ہالینڈ نے مغل دور کی یادگار بادشاہی مسجد، دہلی دروازہ ، اندرون لاہور میں انارکلی مارکیٹ ودیگر علاقوں کا دورہ کیا۔

- Advertisement -

 

پی ایس ایل پریزینٹر نے اپنے دورہ لاہور کی یہ تصاویر ٹوئٹر پر اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کیں اور لکھا کچھ چیزیں آپ کو سوچنے پر مجبورکرتی ہیں اور بادشاہی مسجد ان میں سے ایک ہے۔

ایرن نے کمنٹیٹر ڈیرن گنگا کے ساتھ گریٹر اقبال پارک میں رکشے کی سواری بھی کی اور سورج غروب ہونے کا منظر بھی عکس بند کیا۔

واضح رہے  کہ ایرن ہالینڈ کی گزشتہ روز اردو بولنے، گنتی گننے اور گانا گنگنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس کو صارفین نے بے حد سراہا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں