تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

ارطغرل غازی کی ٹیم کا تحریک خلافت پر نئی سیزیز بنانے کا اعلان، وزیراعظم کی تعاون کی یقین دہانی

اسلام آباد: سلطنتِ عثمانیہ کے حوالے سے بنائے جانے والے ترک ڈرامے ارطغرل غازی کی بانی ٹیم کے سربراہ کمال تیکدین نے تحریک خلافت کے مشہور کردار ترک لالہ پرسیریز بنانے کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ترک ڈرامےارطغرل غازی کی بانی ٹیم کے وفد نے کمال تیکدین کی سربراہی میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز، وفاقی وزیر شہر یار آفریدی سمیت پاک ترک فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔ ملاقات میں تحریکِ خلافت کے مشہورکردار ترک لالہ پر مجوزہ سیریز بنانے پرگفتگو کی گئی۔

ملاقات میں پاک ترکی تعاون سےبرصغیرسے تعلق والےترک لالہ سیریز پر گفتگوکی گئی، اس موقع پر شہریارآفریدی نےترک لالہ کے تحریک خلافت کیلئےاہم کردار سے شرکا کو روشناس کرایا اور اُن کی ترکی میں اہمیت کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔

کمال تیکدین کی سربراہی میں آنے والے وفد نے پاکستان میں ترک ڈراموں کے نشر ہونے کے اقدام کو قابلِ ستائش قرار دیا۔ کمال تیکدین کا کہنا تھا کہ ’وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر رجب طیب اردوان کا وژن اور سوچ ایک ہی ہے، نوجوانوں کو ترقی حاصل کرنے کے لیے تاریخ اور ثقافت سے آگاہی ضروری ہے‘۔

انہوں نے شرکا کو بتایا کہ ’ترکی میں ہر سال تیس جون کو ترک لالہ کے احترام میں قومی دن کے طور پر منایا جاتا ہے، ترک لالہ پر بننے والی سیریز تحریک خلافت پر آگاہی فراہم کرے گی، اس سے پاکستان اور ترکی کے تعلقات میں نئے باب کا اضافہ بھی ہوگا‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’ترک ٹیم اس منصوبے میں پیش کیے جانے والے پاکستان کے تعاون سے خوش اور مطمئن ہے‘۔

ترک وفد اور شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ’پاکستانی ڈرامے80کی دہائی تک اپنی پہچان آپ تھے، ڈرامہ انڈسٹری کو ثقافت کےفروغ کیلئےکام کی ضرورت ہے کیونکہ مغرب سے مرعوب نوجوانوں کو ثقافتی آگاہی دینا ضروری ہے‘۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’پاکستانی شوبز انڈسٹری معیاری مواد نشرکرے تو نوجوانوں کو مسحور کن مواد کا متبادل فراہم کیا جاسکے گا،جس سے سب کو فائدہ ہوگا، مسلمانوں کا اقتدار سنہری تھا مگر افسوس کہ نوجوانوں کو اس بات کا علم نہیں ہے‘۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ’ایسامواد نشرکیاجائےجس سے پروپیگنڈا عزائم کو ناکام بنایا جاسکے‘۔

وزیراعظم نے ترک لالہ منصوبے کو سراہا اور حکومت کے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔

Comments

- Advertisement -
عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔