ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

رمضان المبارک کے آغاز پر ’ارطغرل غازی‘ کا امتِ مسلمہ کے نام پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

استنبول: عثمانیہ سلطنت پر بنائے جانے والے شہرۂ آفاق ترک ڈرامے ارطغرل غازی کے مرکز کردار نے امتِ مسلمّہ کو رمضان المبارک کی آمد پر مبارک باد پیش کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ اور فوٹو ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ارطغرل غازی کے مرکزی کردار ’آنگین آلتن‘ نے رمضان المبارک 1442 ہجری کے حوالے سے اسٹوری شیئر کی۔

انہوں نے اس اسٹوری کے ذریعے  دنیا بھر کے مسلمانوں کو رمضان المبارک کی مبارک باد پیش کی۔ ارطغرل غازی نے لکھا کہ ’دنیا بھر میں رہنے والے میرے تمام مسلمان بہن بھائیوں، آپ کو رمضان مبارک ہوں‘۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ سعودی عرب، ترکی سمیت دیگر ممالک میں ماہِ رمضان المبارک کا چاند گزشتہ روز نظر آیا، مذکورہ ممالک میں آج پہلا روزہ رکھا گیا ہے۔

رمضان المبارک کے آغاز کے ساتھ ہی دنیا بھر کی مساجد میں ایس او پیز کے ساتھ نمازِ تراویح کا اہتمام بھی کیا گیا۔ مسجد الحرام، مسجد نبوی ﷺ میں سماجی فاصلے کے ساتھ دس رکعت تراویح اور نمازِ تہجد کی جماعت ہوئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں