13 C
Dublin
جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

اسرا بیلگیج نے دوبارہ اسکول میں داخلہ لے لیا

اشتہار

حیرت انگیز

انقرہ: معروف ترک اداکارہ اسرا بیلگیچ نے دوبارہ اسکول میں داخلہ لے لیا جس کا اعلان انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں کیا۔

ترک ڈرامے ارطغرل غازی سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ اسرا بیلگیچ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ترک زبان میں لکھا کہ ’میں نے سانس پڑھنے کے لیے اسکول میں داخلہ لیا ہے۔

ترک اداکارہ نے کہا کہ ’بطور سائنس کی طالبہ آج میرا اسکول میں پہلا دن ہے۔‘

- Advertisement -

اسرا بیلگیچ کی حالیہ پوسٹ نے مداحوں کو تذبذب میں مبتلا کردیا، مداح یہ سوچنے پر مجبور ہوگئے کہ آیا اداکارہ نے اداکاری چھوڑ کر اپنے تعلیمی سلسلے کو دوبارہ شروع کردیا ہے۔

واضح رہے کہ اسرا بیلگیچ ترکی سمیت پاکستان میں بھی بے حد مقبول ہیں اور پاکستان کے کچھ برینڈز کی ایمبسیڈر بھی بن چکی ہیں۔

اس سے قبل پی ایس ایل کی مقبول ترین ٹیم پشاور زلمی کی ایمبسیڈر ترک اداکارہ اسرا نے کہا تھا کہ انہیں پشاور زلمی کا حصہ بننے پر فخر ہے۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل 6 کے لیے پشاور زلمی کے نئے ترانے کی ویڈیو میں اداکارہ ہانیہ عامر، اسرا بیلگیچ، ماہرہ خان اور اداکار علی رحمان کو شامل کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں