اتوار, دسمبر 29, 2024
اشتہار

نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری پر یورپی یونین کا رد عمل

اشتہار

حیرت انگیز

یورپی یونین خارجہ پالیسی چیف جوزف بوریل نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری پر کہا ہے کہ انٹرنیشنل کریمنل کورٹ (آئی سی سی) کا اسرائیلی وزیر اعظم اور یوو گیلنٹ کی گرفتاری وارنٹ کا فیصلہ سیاسی نہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جوزف بوریل کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کے فیصلے کا احترام اور اس پر عمل ہونا چاہیے۔

دریں اثنا تل ابیب سے خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیل نے انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کے فیصلے کو مسترد کر دیا، اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر کے مطابق آئی سی سی کے مبینہ بیہودہ اور غلط اقدامات کو مسترد کرتے ہیں۔

- Advertisement -

اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل اپنے شہریوں کے دفاع میں کسی قسم کے دباؤ کو قبول نہیں کرے گا۔

واضح رہے کہ عالمی فوجداری عدالت نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔

بین الاقوامی فوجداری عدالت نے غزہ جنگ سے متعلق مبینہ جنگی جرائم کے الزام میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو، کاؤنٹی کے سابق وزیر دفاع یوو گیلنٹ اور حماس کے رہنما محمد ضیف کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

نیتن یاہو اٹلی آئے تو گرفتار کر لیں گے، اطالوی وزیر دفاع

وارنٹ میں اسرائیلی وزیر اعظم اور گیلنٹ کو بیرون ملک سفر کرنے کی صورت میں گرفتاری کا خطرہ لاحق ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں