تازہ ترین

بجٹ 2023-24 قومی اسمبلی میں پیش

اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے مالی سال...

ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ ناگزیر ہے، شہباز شریف

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ...

پاکستان کا خطرناک ترین دشمن افغانستان میں پُر اسرار طور پر ہلاک

راولپنڈی : پاکستان کا خطرناک ترین دشمن ثنااللہ غفاری...

وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا

آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ آج پیش کیا...

انگلینڈ جرمنی کو شکست دے کر یورو کپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

انگلینڈ کی ٹیم جرمنی کو شکست دے کر یورو کپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق یورو کپ کے پری کوارٹر فائنل میچ میں انگلینڈ نے جرمنی کو 2-0 سے شکست دی، انگلینڈ کی جانب سے ایک گول اسٹیرلنگ اور ایک گول ہیری کین نے کیا۔

واضح رہے کہ انگلینڈ نے 1966 کے ورلڈ کپ فائنل کے بعد پہلی بار ٹورنامنٹ کے ناک آؤٹ مرحلے میں جرمنی کو شکست دی ہے۔

انگلش ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے برطانوی شہزادہ ولیم ان کی اہلیہ کیٹ میڈلٹن اور معروف فٹبالر ڈیوڈ بیکھم بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سوئٹزرلینڈ نے اعصاب شکن مقابلے میں فرانس کو شکست دے کر ایونٹ سے آوٹ کیا تھا اورایونٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی.

میچ میں دونوں ٹیموں کےدرمیان کانٹےکامقابلہ ہوا، سوئٹزرلینڈ نےمیچ آخری منٹ میں گول کرکے اسکور3-3 سےبرابر کیا، اہم میچ کا فیصلہ پینالٹی ککس پر ہوا، اضافی وقت میں سوئٹزرلینڈنے فرانس کو4 کےمقابلےمیں5 گول سے شکست دےکرعالمی چیمپئن کویوروکپ سےباہر کیا۔

دوسرے میچ میں اسپین نےکروشیاکو ہرا کر کوارٹر فائنل میں اپنی جگہ پکی کی تھی۔

گذشتہ روز کھیلے گئے میچز میں بیلجئیم نے پرتگال کو ایک صفر سے شکست دے کر یورو کپ سے باہر کیا تھا جبکہ چیک رپبلک نے ہالینڈ کو اپ سیٹ شکست دیتے ہوئے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

Comments