تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بشیر میمن کا یوٹرن، الزامات واپس لے لیے

اسلام آباد: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے سابق ڈائریکٹر جنرل بشیر میمن نے وزیراعظم اور حکومت پر عائد کیے جانے والے الزامات واپس لے لیے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں دعویٰ کیا کہ سابق ڈی جی ایف آئی اے نے اپنے الزامات واپس لے لیے۔

انہوں نے لکھا کہ ’بشیر میمن گزشتہ کئی روز سے مسلسل جھوٹ بول رہے تھے، جیسے ہی انہیں ملوں کا حسان دینا پڑا تو انہوں نے خود ہی اپنا بیان واپس لے لیا‘۔

انہوں نے بتایا کہ ’بشیرمیمن نے اپنےالزامات واپس لےلیے‘۔ شہباز گل نے مزید لکھا کہ ’وزیراعظم عمران خان کا اللہ پرایمان ہے اور وہ محمد ﷺ کے سچے عاشق ہیں، اس لیے اللہ اُن کی حفاظت کرتا ہے‘۔

 

دوسری جانب وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اس حوالے سے ایک ٹویٹ کیا، جس میں اُن کا کہنا تھا کہ ’وزیراعظم کی ذات پرالزام لگائیں، ہیڈلائنزبنائیں اور پھریوٹرن لےلیں‘۔

مزید پڑھیں: بشیر میمن سیاسی رہنماؤں کیخلاف کارروائی کی منصوبہ بندی میں ملوث نکلے

یہ بھی پڑھیں: بشیر میمن کے بیٹے کی فیکٹری پر پی ایس کیو سی کا چھاپہ

فواد چوہدری نے لکھا کہ ’کسی چینل کو اس بات پر تاکید کرو تو انہیں میڈیا کی آزادی میں خطرہ اور مہمان سےپوچھو تو وہ سیاسی انتقام کا نعرہ لگا دیتا ہے‘۔ وفاقی وزیر نے زور دیا کہ اب اس قسم کے سلسلے کو فوری بند ہوجانا چاہیے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل سابق ڈی جی ایف آئی اے نے ایک بیان دیا تھا، جس کو وزیراعظم عمران خان نے لغو اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے اسے یکسر مسترد کردیا تھا۔ بشیر میمن کے بیان پر مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے قانونی کارروائی کا اعلان کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -