اشتہار

سابق ایس ایچ او کے بیٹے کی تھانے میں ہوائی فائرنگ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شاہ فیصل کالونی پولیس اسٹیشن کے احاطے میں ہوائی فائرنگ کرنے پر سابق ایس ایچ او کے بیٹے کیخلاف سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ہوائی فائرنگ کے مقدمہ میں قابل ضمانت دفعات شامل کی گئی ہیں۔ مقدمہ متن کے مطابق سابق ایس ایچ او وسیم صدیقی کے بیٹے نے اپنی سالگرہ کی خوشی میں فائرنگ کی۔

ہوائی فائرنگ کے بعد سابق ایس ایچ او کا بیٹا فرجاد صدیقی فرار ہو گیا۔ کراچی پولیس چیف نےگزشتہ روزہوائی فائرنگ کرنےپرمقدمہ کاحکم دیاتھا۔

- Advertisement -

گزشتہ دنوں ہوائی فائرنگ پر اقدام قتل دفعات کےتحت متعددمقدمات درج کیےگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے نااہلی پر متعلقہ تھانے کے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

سلمان لودھی
سلمان لودھی
سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

مزید خبریں