تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

’ڈیکسا میتھاسون صرف تین ماہ بعد وافر مقدار میں دستیاب ہوگی‘

جوہانسبرگ: کرونا وائرس کے لیے ممکنہ طور پر مفید قرار دی جانے والی دوائی ڈیکسا میتھاسون جلد ہی وافر مقدار میں دستیاب ہوگی۔

جنوبی افریقا میں ڈیکسا میتھاسون دوا بنانے والی کمپنی اسپین کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر اسٹیفن سعد نے خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ڈیکسا میتھاسون جلد ہی وافر مقدار میں دستیاب ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ اسپین کمپنی ایک ماہ میں ڈیکسا میتھاسون کی ایک کروڑ گولیاں تیار کرے گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’ہم نے مختصر وقت میں بڑے پیمانے پر دوا تیار کرنے کی حکمت عملی مرتب کرلی ہے، ایک ماہ سے بھی کم وقت میں ڈیکسا میتھاسون کی کروڑوں گولیاں مارکیٹ میں دستیاب ہوں گی‘۔

انہوں نے بتایا کہ ’مستقبل میں طلب پوری کرنے کے لیے بھی ہم نے پرڈوکشن کا پلان تیار کرلیا، دنیا کے کسی بھی ملک کو کمپنی کی طرف سے مایوسی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا‘۔

مزید پڑھیں: بڑی پیشرفت: کرونا مریضوں کی جان بچانے والی دوا دریافت

جنوبی افریقا کی حکومت نے اسپین کمپنی کی انتظامیہ سے رابطہ کیا اور انہیں اپنی جانب سے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

حکومتی نمائندگان نے کمپنی کے افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’ڈیکسا میتھاسون صرف مقامی سطح پر استعمال نہیں کی جائے گی بلکہ جس ملک کو بھی اس کی طلب ہوگی ہم رسد کو یقینی بنائیں گے‘۔

اسپین کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر کا کہنا تھا کہ ’ہمیں اگر حکومت کوئی ہدف دے تو آسانی ہوگی کیونکہ اُس کو ذہن میں رکھتے ہوئے مزید پروڈکشن کی جائے گی‘۔

جنوبی افریقا کے وزیر صحت نے جمعے کے روز کہا تھا کہ حکومت کے پاس اس وقت ڈیکسا میتھاسون تین لاکھ کی تعداد میں اسٹاک میں موجود ہے، ملک میں موجود دوا کی ترسیل مقامی سطح پر ہی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: کرونا مریضوں کو موت سے بچانے والی دوا کیسے کام کرتی ہے؟

سعد کا کہنا تھا کہ ’آکسفورڈ یونیورسٹی کی تحقیق اور برطانوی حکومت کی اجازت کے بعد ہمیں دنیا بھر سے بڑے پیمانے پر آرڈر ملے، عالمی ادارہ صحت اور یونیسیف نے بھی دوا کی خریداری کے لیے رابطہ کیا، ہماری کوشش ہے کہ مارکیٹ میں دوا کی قلت نہ ہو۔

Comments

- Advertisement -