تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سعودی عرب: امتحانات کے حوالے سے اعلان ہوگیا

ریاض : سعودی وزارت تعلیم نے اعلان کیا ہے کہ اسکولوں میں زیر تعلیم طلبہ کے امتحانات ماہ رمضان میں ہی ہوں گے، امتحانات آن لائن لیے جائیں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں کرونا وائرس کے باعث اسکول، کالجز اور جامعات میں چھٹیاں دیکر بچوں کی صحت اور تعلیم کو مدنظر رکھتے ہوئے آن لائن کلاسز کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا۔

سعودی وزارت تعلیم کے ترجمان ابتسام الشہری نے کہا ہے کہ جب تک کوئی غیر معمولی تبدیلی رونما نہیں ہوتی تب تک امتحانات کے شیڈول میں کوئی ردوبدل نہیں کیا جائے گا۔

الشہری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہی فرمان کے مطابق اسکول کے امتحانات رمضان میں آن لائن ہی ہوں گے۔

ترجمان وزارت تعلیم کا کہنا تھا کہ کالجز اور جامعات کی عمارتیں وزارت صحت کے سپرد کردی گئیں ہیں اور طلبہ کے ہاسٹل بھی اس دوران وزارت صحت کے اختیار میں ہوں گے، یہ اقدامات اٹھانے کا مقصد یہ ہے کہ اگر مستقبل کرونا وائرس بے قابو ہوتا ہے تو ان عمارتوں کو بطور قرنطینہ استعمال کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں ہلاکت خیز وائرس کرونا کی وبا پھیلتے ہی حکومت نے وزارت تعلیم کی سفارش پر نجی و سرکاری تعلیمی ادارے تا حکم ثانی بند کرنے کا اعلان کردیا تھا تاہم طلبہ کی آن لائن کلاسز شروع کردی گئی تھیں تاکہ تعلیم کا نقصان نہ ہوسکے۔

Comments

- Advertisement -