اشتہار

یورپ میں پاکستانی مذہبی ثقافت کی نمائش

اشتہار

حیرت انگیز

برسلز : یورپ میں پاکستان کی مذہبی ثقافت کی تصویری نمائش کا انعقاد ہوا اس موقع پر یورپی یونین کے لیے پاکستانی سفیر ظہیراسلم جنجوعہ بھی موجود تھے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مذہبی ثقافتی تنوع کو اجاگر کرنے کی غرض سے یورپین پارلیمنٹ میں ایک تصویری نمائش کا اہتمام کیا گیا جس کی پارلیمنٹ میں میزبانی ساﺅتھ ایشیا ڈیلی گیشن کی چئیر پرسن نوشینہ مبارک ایم ای پی نے کی ہے۔

نمائش کا افتتاح نوشینہ مبارک ایم ای پی اور بیلجیئم، لکسمبرگ اور یورپی یونین کے لیے پاکستان کے سفیر ظہیر اسلم جنجوعہ نے مشترکہ طور پر کیا، اس نمائش میں نامور فوٹوگرافر جاوید علی قاضی کی پاکستان میں موجود مختلف مذاہب کے اہم مذہبی مقامات کی تصاویر سجائی گئیں تھیں۔

- Advertisement -

اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے نوشینہ مبارک نے کہا کہ انہیں اس نمائش کی میزبانی کرکے انتہائی خوشی ہو رہی ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفیر ظہیر اسلم جنجوعہ کا کہنا کہ یہ تقریب پاکستان کے ثقافتی تنوع کو روشناس کرانے کے لئے منعقد کی گئی ہے، اس درخت کا تنا ہمارے بھرپور مذہبی ورثے سے ہوتا ہوا ہزاروں سال قدیم جڑوں سے جا ملتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں