اشتہار

نوعمر بچوں کے کیسز کے فیصلوں میں تیزی، 2 بچے رہا کرنے کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

اڈیالہ جیل میں قید نو عمر بچوں کے کیسز کے فیصلوں میں تیزی آنے لگی۔ اسلام آباد کی مقامی عدالت نے دو نو عمر بچوں کو فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ انعام اللہ اور جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے احکامات دئیے۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے اڈیالہ جیل وزٹ میں بچوں کے کیسز جلد سننے کا حکم دیا تھا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے چھ مقدمات سے ڈسچارج کرکے بچوں کو رہا کرنے کا حکم دیا۔ نوعمر بچوں کی جانب سے وکیل فرحان نذیر کیانی نے کیسز کی پیروی کی۔

- Advertisement -

بچے گزشتہ بیس روز سے شناخت پریڈ کے سلسلہ میں اڈیالہ جیل میں تھے۔ تفتیشی افسر نے بچوں کی شناخت پریڈ کینسل کرکے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جو مسترد کردی گئی۔

اڈیالہ جیل میں قید نو عمر بچوں کے خلاف تین تھانہ رمنا تین کراچی کمپنی میں درج تھے۔ عدالت نے نوعمر بچے محمد فہد آفتاب اور وجاہت کے خلاف مقدمات سے ڈسچارج کیا۔

واضح رہے کہ وکیل ایمان مزاری کے تھانے میں ٹارچر کو ہائی لائٹ کرنے کے بعد بچوں کے خلاف مقدمات سامنے آئے تھے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں