تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

مہنگے حج کا بوجھ کم کرنے کیلئے بڑا فیصلہ

اسلام آباد: سینیٹ کی مذہبی امور کمیٹی نے مہنگے حج کا بوجھ کم کرنے کیلئے حکومت سے سبسڈی مانگنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق مہنگے حج کا بوجھ کم کرنے کیلئے حکومت سے سبسڈی مانگنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، سینیٹ کی مذہبی امور کمیٹی حج اخراجات میں سبسڈی کیلئے وزیر اعظم کوخط لکھے گی۔

سینیٹرمولاناعبدالغفورحیدری نے کہا کہ حاجیوں کوسبسڈی دلوانے کیلئےوزیراعظم سےرابطہ کریں گے، بڑھتےحج اخراجات عوام پر بہت بوجھ ہے۔

عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ پاکستانی روپےکی بےقدری کی وجہ حج اخراجات میں اضافہ ہوا ہے، وزیراعظم سے درخواست کریں گے گزشتہ سال کی طرح حج پرسبسڈی دی جائے۔

مزید پڑھیں : سرکاری حج پیکیج مہنگا کیوں ہوا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

خیال رہے سرکاری حج پیکیج مہنگا ہونے کی تفصیلات منظر عام پر آئیں تھیں ، جس کے مطابق حج پیکیج میں ساڑھے تین لاکھ روپے اضافہ ہوا جس کے بعد رواں سال حج اخراجات گیارہ لاکھ پچھتر ہزار روپے تک پہنچ گئے ہیں۔

حج کی ادائیگی کے بعد قربانی کے لیے پچاس سے چوہتر ہزار اضافی ادا کرنا ہوں گے، اس کے علاوہ حجاج کرام کے کھانے پینے کے اخراجات میں بھی سو فیصد تک اضافہ ہوا ہے، جس سے 38 روز کے کھانے پینے کا خرچہ فی حاجی ایک لاکھ سے بڑھ گیا ہے۔

علاوہ ازیں مکہ مکرمہ میں رہائش کے کرایہ ستر فیصد بڑھ کر ایک لاکھ 93 ہزار روپے تک پہنچ گئے جبکہ مدینہ میں رہائش کا کرایہ 78 ہزار روپے ہوگیا۔

اسی طرح ٹرانسپورٹ اخراجات بھی تقریبا دگنے ہوکر ایک لاکھ بارہ ہزار ہوگئے جس میں 43 ہزارسے زائد ٹرین کرایہ بھی شامل کیا گیا ہے۔

جہاز کے کرائے ستر ہزار بڑھنے سے ٹکٹوں کی قیمت ڈھائی لاکھ تک پہنچ گئی زم زم چارجز میں چارسو روپے بڑھ گئے ادویات ویکسین وغیرہ کے بھی بارہ ہزار لئے جائیں گے۔

Comments

- Advertisement -