تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

امارات کے رہائشی ویزے سے متعلق بڑی خوشخبری

متحدہ عرب امارات نے مسافروں کی پریشانی دور کرتے ہوئے رہائشی ویزا کی میعاد میں ایک ماہ کی توسیع کردی۔

اماراتی میڈیا کے مطابق یہ اعلان وفاقی اتھارٹی برائے شناخت و شہریت کی جانب سے کیا گیا ہے جس کا نفاذ 18 اگست سے شروع ہوگا۔

ارتھارٹی کا کہنا ہے کہ وہ افراد جن کے رہائشی ویزے کی میعاد ختم ہوچکی ہے اور وہ کورونا پابندیوں کی وجہ سے امارات چھوڑ نہیں سکے وہ اس اسکیم سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

ایسے افراد 17 نومبر تک بغیر کسی جرمانے کے امارات سے جاسکتے ہیں اور ان کے دوبارہ یو اے ای میں داخلے پر پابندی بھی عائد نہیں کی جائے گی۔

ڈائریکٹر جنرل آف فارن افیئرز اینڈ پورٹس(آئی سی اے) میجر جنرل سعید راکن الراشدی نے واضح کیا ہے کہ یہ اقدام داخلے اور رہائشی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے ان تمام پہلوؤں کا احاطہ کرتے ہیں جس کے تحت ان پر پابندی اور جرمانے عائد ہونے تھے تاہم اب ایک ماہ کی توسیع سے انہیں جرمانے یا پابندی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

اس سے قبل وزٹ ویزا کی میعاد میں ایک ماہ کی توسیع کی گئی تھی۔ اتھارٹی نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری پیغام میں لکھا تھا کہ یو اے ای میں داخلے کے اجازت نامے کی مدت میعاد بڑھا دی گئی ہے۔

ٹوئٹ کے مطابق وزٹ ویزا کے حامل افراد ایک ماہ تک بغیر جرمانے کے یو اے ای سے واپس جا سکتے ہیں۔اس اعلان کے بعد سے وہ افراد جن کے وزٹ ویزے کی میعاد ختم ہوگئی تھی وہ اب ایک ماہ کے اندر بغیر کسی جرمانے کے امارات سے جا سکتے ہیں۔

واضح رہے کی وزٹ ویزہ کی مدت پوری ہونے پر یو اے ای میں رہنے والے شخص پر پہلے روز 200 درہم اور ہر اگلے روز 100 درہم جرمانہ عائد ہوتا ہے۔

Comments

- Advertisement -