کیلیفورنیا میں ایف بی آئی کے تربیتی سینٹر میں زور دار دھماکے کے نتیجے میں 16افراد شدید زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایف بی آئی کے تربیتی سینٹر میں دھماکے میں زخمی ہونے والے اسپیشل ویپن اینڈ ٹیکٹکس (SWAT) کےاہلکاروں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دھماکا مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے سے کچھ دیر قبل اس وقت ہوااُس وقت وہاں سالانہ مشترکہ مشق جاری تھی۔
سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کی وجہ بننے والے عوامل فی الحال واضح نہیں تاہم دھماکے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب امریکا نے مقبوضہ مغربی کنارے میں تین اسرائیلی آباد کاروں اور دو اسرائیلی آباد کاروں کی املاک پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔
ایکس پر محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے لکھا کہ یہ اقدام ”فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے لیے یکساں طور پر امن اور سلامتی کے لیے ہمارے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔
یہ اسرائیلی آباد کاروں کے خلاف پابندیوں کا صرف تازہ ترین دور ہے جس کا پچھلا مرحلہ گزشتہ ماہ کے اوائل میں آیا تھا۔
ترک فضائیہ کا طیارہ گرِ کر تباہ
حالیہ ماہ کے دوران مغربی کنارے میں یہودی آباد کاری کے دوران فلسطینیوں کے خلاف پُرتشدد کارروائیوں میں اضافہ دیکھا گیا۔ 7 اکتوبر کو اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کے بعد فلسطینیوں کے خلاف پُرتشدد کارروائیوں میں مزید اضافہ ہوا جو پچھلے 15 سالوں سے زیادہ ہے۔