بدھ, اکتوبر 2, 2024
اشتہار

بھارت میں پٹاخے کی فیکٹری میں دھماکہ، 5 افراد موقع پر ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں اتر پردیش میں واقع پٹاخے کی فیکٹری میں زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ کئی لوگ ملبہ تلے دب گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پٹاخے کے مذکورہ فیکٹری ضلع بریلی میں غیرقانونی طور پر چل رہی تھی جو کہ ایک رہائشی مکان میں واقع تھی، حادثہ بدھ کی شام پیش آیا، دھماکے کی وجہ سے پٹاخہ فیکٹری سمیت آس پاس کے تقریباً 8 مکانات بھی گر پڑے۔

اس دھماکہ کے نتیجے میں 5 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جبکہ کچھ لوگ شدید زخمی ہوئے، دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ اسکی آواز سن کر علاقہ میں دہشت پھیل گئی

- Advertisement -

دھماکے کے بعد مقامی لوگوں کی مدد سے پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیم لوگوں کو ملبے سے نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کررہی ہے، پولیس و انتظامیہ کے اعلیٰ افسران بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئے ہیں اور حالات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا نے بتایا کہ سرولی تھانہ علاقہ کے کلیان پور گاؤں میں ناجائز طور پر ایک پٹاخہ فیکٹری چل رہی تھی، اس پٹاخہ فیکٹری کے آس پاس رہائشی مکانات بھی بنے ہوئے تھے جس میں لوگ مقیم تھے۔

مقامی شہری رحمان شاہ کے رشتہ دار ناظم اور ناصر سرولی بازار میں پٹاخہ کا کاروبار کرتے ہیں، کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ رحمان شاہ بھی اپنے گھر میں چھپا کر پٹاخہ بناتے تھے، پٹاخہ فیکٹریوں میں آئے دن دھماکے ہورہے ہیں اور ہلاکتوں کے واقعات بڑھتے جا رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں