جمعہ, دسمبر 13, 2024
اشتہار

نئی سبزی منڈی میں سیوریج لائن میں ہولناک دھماکا، دل دہلا دینے والی فوٹیج سامنے آ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کے علاقے نئی سبزی منڈی میں سیوریج لائن میں ہولناک دھماکا ہوا ہے، جس کی دل دہلا دینے والی فوٹیج سامنے آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نئی سبزی منڈی، کراچی میں سیوریج لائن میں دھماکے سے ایک شخص زخمی ہو گیا ہے، یہ دھماکا ایک بینک کے باہر ہوا، جس کی شدت سے اطراف کی دکانوں اور عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔

دھماکے سے متعدد گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے، دھماکے کے نتیجے میں سڑک مکمل طور پر پھٹ گئی ہے، اور نئی سبزی منڈی کا علاقہ تباہی کا منظر پیش کرنے لگا، حادثے کے نتیجے میں ابتدائی طور پر ایک شخص کے زخمی ہونے کے اطلاعات ہیں۔

- Advertisement -

سی سی ٹی وی فوٹیج میں بینک کے باہر زوردار دھماکا ہوتے دیکھا جا سکتا ہے، دھماکے کے بعد بھگدڑ مچ گئی، اور علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔

کراچی: سفید کرولا گینگ پھر متحرک، اہل خانہ کو یرغمال بنا کر گھر کا صفایا کردیا

دھماکا ہوتے ہی نالے پر بنا فرش اکھڑ گیا، اور وہاں کھڑی ایک موٹر سائیکل اڑ کر فضا میں بلند ہو گئی اور واپس کار کی چھت پر آ گری، بینک کے باہر تعینات سیکیورٹی گارڈ بال بال بچا، جو دھماکے سے قبل بینک کے سامنے چکر لگا رہا تھا اور عین دھماکے سے چند لمحے قبل دھماکے کے مقام پر آ کر رک گیا تھا۔

دھماکا ہوتے ہی گرد و غبار اٹھتا دیکھا جا سکتا ہے، دھماکے کی شدت اور وجوہ جاننے کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں