اشتہار

برآمدات میں قریباً 15 فیصد کمی

اشتہار

حیرت انگیز

حکومت رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں برآمدات بڑھانے میں ناکام رہی۔ مارچ میں پی ٹی آئی دور کے مقابلے میں برآمدات 14.76فیصد کم ہوئیں۔

وفاقی ادارہ شماریات نے تجارتی اعداد و شمار جاری کر دیے جس کے مطابق جولائی تا مارچ برآمدات 9.87 فیصد کمی سے 21 ارب 4 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز رہیں۔ گزشتہ سال اسی عرصے میں برآمدات 23 ارب 35 کروڑ ڈالرز تھیں۔

مارچ میں سالانہ بنیاد پر برآمدات 14.76 فیصد کمی سے 2 ارب 36 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز رہیں۔ گزشتہ سال مارچ میں ایکسپورٹس 2 ارب77 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز تھیں۔

- Advertisement -

فروری کے مقابلے مارچ میں برآمدات میں 8.03 فیصد کا اضافہ ہوا۔ جولائی تا مارچ تجارتی خسارہ 35.51 فیصد کمی سے 22 ارب 90 کروڑ ڈالرز رہا۔ گزشتہ سال اسی عرصے میں تجارتی خسارہ 35ارب50کروڑ 90لاکھ ڈالرز تھا۔

مارچ میں سالانہ بنیاد پر تجارتی خسارہ 59.75 فیصد کمی سے ایک ارب 46کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہا۔ فروری کے مقابلے مارچ میں تجارتی خسارہ20.73 فیصد کم ہوا۔

جولائی تا مارچ درآمدات25.34 فیصد کمی سے43 ارب94 کروڑ60 لاکھ ڈالرز رہیں۔ گزشتہ سال اسی عرصے میں درآمدات کا حجم 58 ارب85 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز تھا۔

مارچ میں سالانہ بنیاد پر درآمدات40.25 فیصد کمی سے3ارب82کروڑ80لاکھ ڈالرز رہیں۔ فروری کے مقابلے مارچ میں درآمدات میں5.11 فیصد کی کمی رکارڈ کی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں