تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

لندن کی شاہراہ دورانِ احتجاج خون سے کیوں رنگی؟ اصل ماجرا جانیے

لندن: ماحولیاتی تبدیلیوں کے لیے آواز بلند کرنے والی تنظیم کے کارکنوں نے برطانوی دارالحکومت کی اہم شاہراہ پر مصنوعی خون بہا کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔

لندن میں واقع برطانیہ کی سرکاری عمارت کے باہر ایکسٹینشن ریبیلین نامی تنظیم کے کارکنان نے فائر بریگیڈ کا استعمال کرتے ہوئے سرخ رنگ (مصنوعی خون) کی بارش کی۔

وزارتِ خزانہ سمیت دیگر عمارات نوجوانوں نے 1800 لیٹر سرخ رنگ سے رنگ بہایا جس کی وجہ سے پوری سڑک خون میں رنگی نظر آئی ، اس دوران انہوں نے سرکاری عمارت کی دیوار پر حکام کے خلاف نعرے بھی درج کیے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ’’فائربریگیڈ لانے والے چار نوجوان اس کے اوپر ہی موجود تھے جنہوں نے ہاتھوں میں ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے بینر اٹھایا ہوا تھا، اس پر ’’ماحول کے قتل کے لیے پیسے فراہم کرنا بند کرو‘‘ کا نعرہ درج تھا۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ محکمہ خزانہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے لیے کام کرنے والے دیگر اداروں کی کوششوں کو روکنے کی کوشش میں ہے کیونکہ انہیں صرف معیشت کی پرواہ ہے اور وہ انسانوں کے کوئی غرض نہیں رکھتے، انہیں دیکھنا چاہیے ماحولیاتی تبدیلیاں موت کا سبب بن رہی ہیں‘‘۔

مظاہرین نے سرخ رنگ پھینکنے کی وضاحت بھی پیش کی اور بتایا کہ خون کا رنگ اس بات کی علامت کو ظاہر کرتا ہے کہ دنیا میں لوگ ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے مررہے ہیں ، اگر ہم نے کچھ نہ کیا تو کوئی باقی نہیں رہے گا۔

پولیس نے سرکاری عمارت کے باہر مظاہرہ کرنے والے چاروں افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

Comments

- Advertisement -