تازہ ترین

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

چہرے کو نکھارنے اور گوری رنگت کیلئے نہایت آسان نسخہ

ہمارے معاشرے میں خواتین ہوں یا مرد حضرت ہر ایک کو گورے رنگ کی خواہش ہوتی ہے اور ایسے افراد بازار میں موجود مختلف اقسام کی کریموں کا استعمال کرتے ہیں جس میں جھٹ پٹ رنگ گورا کرنے کے دعوے کیے جاتے ہیں لیکن ان کا استعمال مختلف جلدی امراض کی صورت میں سامنے آتا ہے۔

چہرے کی جلد کو دلکش بنانے اور اپنا قدرتی رنگ اور نکھارنے کے لئے لوگ کئی طرح کے جتن کرتے ہیں لیکن زیادہ تر موسمی حالات، آب و ہوا اور جلد کو سرد، گرم موسم میں کھلا رکھنے سے بھی اس کی رنگت پر برا اثر پڑتا ہے، اس کے علاوہ سورج کی کرنیں بھی جلد کو نقصان پہنچاتی ہیں جس سے جلد کی رنگت سیاہ پڑ سکتی ہے۔

اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام شام رمضان میں حکیم نذید نے انتہائی سستا اور مؤثر اور آسان دیسی نسخہ بنانے کا طریقہ بتایا کہ جس پر عمل کرکے ہم ان مشکلات سے چھٹکارا پاسکتے ہیں۔ بلکہ اس کا استعمال آپ کے رنگ کو گورا کرتا ہے اور اس کا کوئی مضر اثر بھی نہیں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس عمل سے ایکنی کے دانے ختم ہونے کے ساتھ ساتھ آپ کا رنگ گورا اور چہرہ چکمدار ہوجائے گا۔

نسخہ بنانے کا طریقہ :

اجزاء :

انار کے پھول کا پاؤڈر
حسن یوسف/ پاؤڈر
گل بابونہ / پاؤڈر
صندل سفید / پاؤڈر
ابٹن دو چمچ
عرق گلاب حسب ضرورت

ترکیب : 

ان تمام اجزاء کو ملا کر اس میں عرق گلاب ڈال کر اس کا پیسٹ بنالیں اور چہرے پر لگائیں، اور آدھا گھنٹے بعد سادہ پانی سے منہ دھولیں۔ ایک ہفتے کے عمل سے اپ کو ایکنی کی شکایت دور ہوجائے گی اور رنگ بھی نکھر جائے گا۔

Comments

- Advertisement -