تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

’فیس بک سگریٹ کی طرح نوجوانوں کی ضرورت بن گیا‘

سان فرانسسکو: سافٹ ویئر کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر مارس بینی اوف نے فیس بک کو سگریٹ قرار دیتے ہوئے کمپنی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

امریکی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے سافٹ کمپنی سیلز فورس کے سی ای او نے اپنی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ’سوشل میڈیا پلیٹ فارم اور بالخصوص فیس بک ہمارے معاشرے میں سگریٹ کی صورت اختیار کرگئے‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ مجھے ذاتی طور پر فیس بک کے بانی مارک زکر برگ اور اُن کی کمپنی پر غصہ ہے کیونکہ انہوں نے ہمارے نوجوانوں کو ناکارہ بنا دیا اب وہ روزانہ سگریٹ کی طرح فیس بک کو ضرورت کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ مارس کا کہنا تھا کہ اگر فیس بک کو ریگولیٹ نہ کیا گیا تو اس کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے، اب وقت ہے کہ ہم قوانین بنا کر اس کو روکیں۔

اُن کا کہنا تھاکہ آج کے نوجوان کو رشتوں پر اعتبار نہیں رہا اور نہ ہی وہ اسے کچھ سمجھتے ہیں، ہم نے اُن سے اعتبار کرنے والی حس چھین لی اور اُن کا قیمتی وقت بھی ضائع کیا۔

مارس کہتے ہیں کہ فیس بک کے بنیادی حقوق ضرور ہیں مگر میں اس بات کی توقع رکھتا ہوں کہ اب عالمی دنیا اس معاملے پر نظر ثانی کر کے نوجوانوں کو سوشل میڈیا کی بری لت سے باہر نکالے گی۔

اس سے قبل اکتوبر میں بینی اوف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’فیس بک ایک پبلشر ہے، لہذا اس کا احتساب ہونا چاہیے کیونکہ اس پلیٹ فارم سے پروپیگنڈا کیا جاتا ہے‘۔

Comments

- Advertisement -