تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

فیس بک نیوز ٹیب فیچر کی آزمائش

سان فرانسسکو: سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک نے نیوز ٹیب فیچر آزمائشی طور پر متعارف کرادیا۔

تفصیلات کے مطابق رواں برس کے چوتھے مہینے میں فیس بک کے بانی نے اپنی کمپنی پر ہونے والی شدید تنقید کے بعد اعلان کیا تھا کہ سوشل میڈیا پر جعلی خبروں کی روک تھام پر ماہرین کام کررہے ہیں اور ہم جلد نیا سیکشن متعارف کرادیں گے۔

مالک کے اعلان کے بعد فیس بک نے رواں برس اگست میں نیوز ٹیب نامی فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا جس کا مقصد جھوٹی خبروں کو آگے بڑھنے سے روکنا اور ان کی حوصلہ شکنی کرنا تھا۔

مزید پڑھیں: فیس بک کا اچھے لکھاریوں کو پیسے دینے کا اعلان، سالانہ تیس لاکھ ڈالر کمانے کا موقع

سوشل میڈیا کی سب سے بڑی کمپنی نے فیچر کے حوالے سے کئی امریکی صحافیوں اور نشریاتی اداروں سے معاہدے بھی کیے جنہیں سالانہ لاکھوں ڈالر بھی ادا کیے جائیں گے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ فیس بک اور امریکا کے میڈیا ہاؤسز میں باقاعدہ معاہدہ طے ہوا جس کے تحت وہاں کے ملازمین ٹیب پر نظر رکھیں گے۔

دی ورج میں شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فیس بک نے امریکا میں مخصوص موبائل صارفین کو نیوز ٹیب سیکشن تک رسائی دے دی اور اس نئے فیچر کو فیس بک نیوز کا نام دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: فیس بک کا نیا فیچر، پوسٹ لائیک اور ویڈیو ویووز کوئی نہیں دیکھ سکے گا

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکا کے بڑے شہروں کے اینڈارائیڈ استعمال کرنے والے صارفین اس سروس کو آزمائشی طور پر استعمال کریں گے جس کے بعد اسے جلد ہی ملک بھر میں متعارف کرادیا جائے گا۔

فیس بک نیوز پر معروف امریکی اخبارات میں شائع ہونے والی خبریں، کالم، تجزیے، صحت، شوبز، کھیل، سائنس اور ثقافت سمیت دیگر خبریں بھی دی جارہی ہیں۔

Comments

- Advertisement -