تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

انتظار ختم، فیس بک نے صارفین کا دیرینہ خواب پورا کردیا

سان فرانسسکو: انٹرنیٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک نے صارفین کے لیے ڈیسک ٹاپ ورژن کو نئے انداز سے متعارف کرادیا جس میں ڈارک موڈ فیچر کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔

کمپنی کی جانب سے شیئر کردہ ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ اب دنیا بھر میں فیس بک استعمال کرنے والے تمام صارفین ڈیسک ٹاپ ورژن کو نئے انداز کے ساتھ استعمال کرسکتے ہیں۔

فیس بک نے نئے ڈیزائن کی آزمائش رواں سال شروع کی تھی، ابتدا میں یہ سہولت مخصوص صارفین کو دستیاب تھی البتہ ایک روز قبل دنیا بھر کے صارفین کے لیے یہ سہولت متعارف کرادی گئی۔

مزید پڑھیں: میسنجر رومز : فیس بک نے نئی ویڈیو چیٹ سروس متعارف کرادی

ڈیسک ٹاپ ورژن کا ڈیزائن موبائل ایپ سے مماثلث رکھتا ہے۔ کمپنی ترجمان کے مطابق نئے ڈیزائن کی مدد سے ویڈیوز، گیمز اور گروپس کو تلاش کرنا مزید آسان ہوجائے گا جبکہ پہلے کے مقابلے میں اب ویب سائٹ تیز بھی چلے گی اور اس میں گروپس، پیجز بنانا بھی آسان ہوگا۔

ڈارک موڈ فیچر

ڈارک موڈ فیچر ان ایبل کرنے کے بعد صارف کے سامنے وہی ونڈو سیاہ پس منظر سے تبدیل ہوجائے گی جہاں سفید یا ہلکے رنگ سے لکھائی نظر آئے گی جس سے تحریر پڑھنے میں صارف کو آسانی ہوگی۔

نیا ڈیزائن استعمال کرنے کا طریقہ؟

فیس بک کے ہوم پیج پر دائیں جانب جاکر ڈاؤن ایرو پر کلک کریں، وہاں نیچے سوئچ ٹو نیو فیس بک کا آپشن موجود ہوگا جس کو کلک کرنے سے ونڈو تبدیل ہوجائے گی اور نیوز فیڈ تبدیل ہوجائے گا۔

نئے ڈیزائن پر سوئچ کرنے کے بعد اسی ڈاؤن ایرو پر کلک کرکے ڈارک موڈ کو بھی ایکٹیو کیا جاسکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -