تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ایک بار میسنجر بند کریں‌ تمام چیٹ خود بہ خود‌ ختم، فیس بک کا نیا فیچر متعارف

سان فرانسسکو: سماجی رابطے کے سب سے مقبول پلیٹ فارم فیس بک نے اپنے صارفین کے لیے زبردست فیچر متعارف کرادیا۔

فیس بک کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ موبائل فون پر مسینجر ایپ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے ’وینش موڈ‘ کی سہولت متعارف کرائی گئی ہے۔

اس فیچر کے بعد صارف کے مسینجر میں موجود چیٹ، تصاویر یا ویڈیوز خود بہ خود غائب یا ختم ہوجائیں گی۔

کمپنی ترجمان کے مطابق صارف کو سہولت ہوگی کہ وہ فیچر ان ایبل کرے جس کے بعد وہ دوستوں یا کسی بھی صارف کی جانب سے موصول ہونے والے پیغام ، تصویر یا اسٹیکر کو ایک بار دیکھ لے گا تو پھر وہ غائب ہوجائے گا۔

فیچر جب کھل جائے تو اُس کے بعد آپ جب ایک بار چیٹ بند کر کے دوبارہ کھولیں گے تو تمام میسجز اور دیگر بھیجی جانے والی چیزیں خود بہ خود غائب ہوجائیں گی۔

علاوہ ازیں اگر بھیجے ہوئے پیغام ، تصویر یا ویڈیو کا کوئی دوست اسکرین شاٹ لے گا تو پیغام بھیجنے والے کو نوٹی فکیشن کے ذریعے آگاہ کردیا جائے گا۔

کمپنی کی جانب سے یہ فیچر فی الوقت امریکا کے صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے، آزمائش کی کامیابی کے بعد اسے مرحلہ وار دیگر ممالک کے صارفین کے لیے بھی متعارف کرایا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -