اشتہار

الیکشن کمیشن چیلنج کیے گئے حلقوں کے نتائج کا آڈٹ کرے، فافن کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : غیر سرکاری تنظیم فری اینڈفیئرالیکشن نیٹ ورک فافن نے مطالبہ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن چیلنج کیے گئے حلقوں کے نتائج کا آڈٹ کرے۔

تفصیلات کے مطابق غیر سرکاری تنظیم فری اینڈفیئرالیکشن نیٹ ورک فافن نے رپورٹ میں مطالبہ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن چیلنج کیے گئے حلقوں کے نتائج کا آڈٹ کرے اور جن حلقوں کے نتائج چیلنج کیے گئےالیکشن کمیشن ان کی جانچ پڑتال کرے۔

فافن کا کہنا تھا کہ آڈٹ میں سیاسی جماعتوں کے امیدوار آزاد مبصرین کوشامل کیاجائے، الیکشن کے بعد کی صورتحال کا تقاضہ ہے الیکشن کمیشن فوری ردعمل دے۔

- Advertisement -

رپورٹ میں کہا ہے کہ معاملےکی تکنیکی تحقیقات کرائی جائے،سرکاری الیکشن دستاویزات کی تحقیقات کریں، اور پریزائیڈنگ افسر کی سیل یا آراو کی سیل کے ساتھ کھولے گئے بیگز کو دیکھاجائے۔

بیلٹ پیپرز اکاؤنٹ بیگ اور جاری بیلٹ پیپرزکاکاؤنٹرفوائل دیکھا جائے، انتخابی فہرست کی مارک کاپی کو دیکھا جائے۔

گنتی میں شامل اورخارج کیےگئے، ضائع بیلٹ پیپرز کا جائزہ لیا جائے، پہلے مرحلے میں دستاویزات بشمول نتیجہ فارم کے درست ہونے اور فارم کی مکمل دستیابی کاجائزہ لیاجائے۔

دوسرے مرحلے میں غیر تصدیق شدہ فارم کے انتخابی نتائج پر اثرات کا جائزہ لیں، تیسرے مرحلے میں الیکشن آفیشلز کا احتساب کیا جائے۔

عام انتخابات 2024کے لئے 15 لاکھ الیکشن عملہ تعینات تھا، الیکشن کمیشن فارم45 کی مختلف کاپیوں کی حقیقت کی وضاحت کرے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں