تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

فہیم اشرف کی سالگرہ پر قومی کھلاڑیوں‌ نے انہیں‌ کس نام سے مخاطب کیا؟

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف آج اپنی 29ویں سالگرہ منا رہے ہیں، ان کے جنم دن کے موقع پر ساتھی کھلاڑیوں اور مداحوں نے بھی مبارک باد پیش کی۔

فہیم اشرف نے 16 ٹیسٹ، 31 ون ڈے، 42 ٹیسٹ میچ میں ملکی نمائندگی گی اور مختصر فارمیٹ کی کرکٹ میں انہوں نے 259 رنز بنارکھے ہیں، ٹی 20 میں ان کی اننگز میں 15 چھکے اور اتنے ہی چوکے شامل ہیں۔

آل راؤنڈر کی سالگرہ پر ساتھی کھلاڑیوں نے منفرد انداز میں مبارک باد دی اور انہیں ’رانا جی‘ کہہ کر مخاطب کیا۔

سرفراز احمد

قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے فہیم اشرف کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’سالگرہ مبارک ہو، میرے پیارے رانا جی۔‘

شاداب خان

آل راؤنڈر شاداب خان نے برتھ ڈے بوائے کو مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ ’رانا جی! آپ جیسا دوست اور ٹیم میٹ اللہ سب کو دے۔‘

حسن علی

فاسٹ بولر حسن علی نے بھی فہیم اشرف کے ساتھ ٹرافی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’بہت بہت سالگرہ مبارک ہو۔‘

مداحوں کی جانب سے بھی آل راؤنڈر کو سالگرہ کی مبارک باد دی جارہی ہے، واضح رہے کہ ان دنوں فہیم اشرف ٹیم سے باہر ہیں جبکہ پی ایس ایل 8 میں وہ ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

Comments

- Advertisement -