تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

حکومت گرانے کی سازش میں کچھ پارٹی کے لوگ بھی شامل تھے، فیصل واوڈا کا دعویٰ

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کی حکومت گرانے کی سازش میں کچھ پارٹی کے لوگ بھی شامل تھے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’الیونتھ آور‘ میں فیصل واوڈا نے بتایا کہ عمران خان مجھ سے سوال کریں گے تو ان کا جواب دوں گا، علی زیدی کی اتنی حیثیت نہیں ہے کہ ان کی ٹوئٹ پر جواب دوں، علی زیدی کی وزارت کی چیزیں کھلیں گی تو سب کو پتا چل جائے گا۔

فیصل واوڈا نے کہا: ’عمران خان میرے چیئرمین تھے اور ہیں۔ عمران خان حکومت گرانے کی سازش میں کچھ پارٹی کے لوگ بھی شامل تھے۔ سازش میں وہ لوگ شامل تھے جو پارٹی سربراہ بننا چاہتے تھے۔‘

انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ میں بھرپور شرکت کروں گا، مجھے پی ڈی ایم سے نفرت ہے۔

ارشد شریف سے متعلق فیصل واوڈا نے کہا: ’ارشد شریف سے میرا رابطہ تھا۔ انہیں مروانے میں وہ لوگ شامل ہیں جو اس کے بینفشری ہیں۔ ان کا قتل حادثاتی نہیں بلکہ باقاعدہ منصوبہ بندی کے ذریعے کی گیا۔ ان کے قتل سے موجودہ اسٹیبلشمنٹ کا کوئی تعلق نہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ کینیا کے ایک فارم میں ارشد شریف کو پہنچانا عام آدمی کی رسائی نہیں، انہیں 2 گولیاں بہت قریب یا گاڑی کے اندر سے ماری گئیں، گاڑی کے ڈرائیور کو کچھ نہیں ہوا، بہت کچھ سامنے لاؤں گا، اب مرنے مارنے سے ڈرنے کی ضرورت نہیں۔

لانگ مارچ سے متعلق انہوں نے کہا: ’عمران خان کو بتا رہا ہوں لانگ مارچ میں بھی خونریزی کرائی جا سکتی ہے۔ 99 فیصد یقین ہے خون خرابہ کیا جائے گا۔ عمران خان کو تجویز دوں گا کہ وہ لانگ مارچ محتاط کر کے کریں۔‘

فیصل واوڈا نے کہا کہ پُرامن احتجاج ہمارا کام ہے اور سکیورٹی فراہم کرنا حکومت کا کام ہے، ہمیں بھی احتیاط کرنی ہے اور خون خرابے کی سازش کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔

Comments

- Advertisement -