اشتہار

بدقسمتی سے پی ٹی آئی دوسری ایم کیو ایم بننے جارہی ہے، فیصل واوڈا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پی ٹی آئی کے سابق رہنما فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ یہ عدلیہ بھی ہماری ہے،فوج اور پولیس بھی ہماری ہے، اداروں کو بچانےکیلئے کسی بھی حد تک جاناپڑےتو جاؤں گا۔

کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ پہلے ہی خبردار کردیا تھا کہ کچھ گٹرکے کیڑے اور سانپ سامنے آئیں گے اور وہ وکٹ کے دونوں جانب کھیلیں گے، مگر اب آدھا تیترآدھا بٹیر نہیں چلےگا۔

انہوں نے کہا کہ ان بے غیرتوں کے بہکاوے میں آکر کچھ بچے، ماں اور بہنیں گمراہ ہوگئیں، سازش کے تحت لوگوں کو گمراہ کیا گیا، میں تو ان واقعات سے قبل ہی خبردار کرچکا تھا کہ آپ لوگ گمراہ نہ ہوں، اب آپ کے پیچھے کوئی نہیں آئے گا، پی ٹی آئی رہنماؤں نے گرفتار نوجوانوں اور بچیوں سے اظہار لاتعلقی کردیا ہے۔

- Advertisement -

فیصل واوڈا نے کہا کہ جن لوگوں نے ملکی املاک کو نقصان پہنچایا انہیں سخت سزا دینی چاہیئے، یہ بے غیرت پاکستان سےبڑے ہوگئے ہیں، اگران بے غیرتوں کو سزا نہیں ملی تو بہت برا ہوگا۔

اپنی دھواں دھار نیوز کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ اپنی تنصیبات کو آگ لگوا دیں تو میں اپنی سیاست پرلعنت بھیجتاہوں، پی ٹی آئی بد قسمتی سے دوسری ایم کیوایم بننےجارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 9 مئی پر قوم کی توہین کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے، آرمی چیف

سابق پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان ہےتو عدلیہ،فوج ،میڈیا سب کچھ ہے،ہمیں تربیت ملی تھی کہ اصولوں پرکھڑے رہو، واضح کررہا ہوں کہ اداروں کو بچانے کیلئےکسی بھی حد تک جاناپڑے تو جاؤں گا، میرے خلاف جتنی فائلیں ہیں کھول لیں۔

فیصل واوڈا نے نام لئے بغیر پی ٹی آئی رہنماؤں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آگ لگانے کےبعد جو کہہ رہے ہیں ان کوایسا نہیں کرناچاہیےتھا،یہ وہی لوگ تھےجو کہتےتھے کہ کوئی گرفتارہوتاہےتو ان کوبیماری یاد آجاتی ہے، ان لوگوں نے بےشرمی،مکاری،جھوٹ کے تحت لوگوں کوگمراہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے جو سبق مجھےسکھایاتھاشاید وہ بھول گئےہیں،آج جو لوگ ملک کےباپ بنےہوئےہیں،ان کوسزا دینےکی ضرورت ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں