جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

‘فیصلہ محفوظ ہے‘ اے آر وائی ڈیجیٹل کا طنز و مزاح سے بھرپور پروگرام

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اے آر وائی ڈیجیٹل طنز و مزاح سے بھرپور پروگرام ’فیصلہ محفوظ ہے‘ نشر کیا گیا، جس میں معروف رائٹر اور مزاح نگار انور مقصود اور نوجوان اداکار شفاعت علی مختلف کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیلی ویژن کے نامور پروگرام لوز ٹاک کے بعد ایک بار پھر انور مقصود ناظرین کے سامنے آئے، اس پروگرام میں باصلاحیت نوجوان اداکار مختلف کرداروں کی صورت میں نظر آئیں گے۔

واضح رہے کہ انور مقصود ساتھی فنکار اور دیرینہ جوڑی دار معین اختر کے ساتھ مزاح سے بھرپور پروگرام لوز ٹاک کرتے تھے جس کا سلسلہ اُن کے بچھڑنے کے بعد رُک گیا تھا۔

- Advertisement -

طویل وقفے کے بعد انور مقصور ایک بار پھر اپنے مزاحیہ اسکرپٹ کے ساتھ اے آر وائی ڈیجیٹل پر پروگرام فیصلہ محفوظ ہے کرتے نظر آئیں گے جس میں نوجوان اداکار شفاعت علی کو معین اختر کی جگہ دی گئی ہے۔

آج نشر ہونے والے پروگرام میں شفاعت علی کراچی کی سیاسی جماعت ایم کیو ایم کے نمائندے بن کر شریک ہوئے جس میں انہوں نے طنزیہ انداز میں مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

ابتدا میں انور مخصوص نے اپنے مخصوص لب و لہجے میں پروگرام کے اغراض و مقاصد بیان کیے اور بتایا کہ فیصلہ محفوظ ہے نام کا فیصلہ میرا اپنا ذاتی تھا کیونکہ آئندہ ماہ سے انتخابات شروع ہونے والے ہیں۔

اے آر وائی کے سی ای او سلمان اقبال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ میں کہا کہ ’لوز ٹاک کے بعد انور بھائی کا کسی بھی ٹی وی کے لیے پہلا پروگرام ہے، جو اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جارہا ہے۔ انہوں نے شفاعت علی کو اچھی اداکاری پر شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ’ معین بھائی کی یاد آرہی ہے ‘۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں